پاکستان کے کیوئسٹ اویس منیر نے ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے نانسین وان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور کے ساتھ 6-3 سے فتح حاصل کی۔ منیر نے پہلا فریم 0-65 کے اسکور کے ساتھ حاصل کیا، تاہم انہوں نے دوسرے فریم کا اختتام 26-35 کے ساتھ کیا، تیسرا فریم پاکستانی کیوئسٹ کو ملا جبکہ چوتھا فریم ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے حاصل کیا۔
میچ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل تین سیٹ جیت کر 5-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انہوں نے نینسن کی واپسی کے بعد نویں فریم اور ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل جیتا۔
انہوں نے ابتدائی طور پر اقبال سے 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد لگاتار پانچ فریم جیت کر فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کیوئسٹ محمد حسنین نے فائنل میں ہم وطن احسن رمضان کو 4-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ حسنین ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے دوران بھی ناقابل شکست رہے اور انہوں نے آخری چار مقابلوں میں ہانگ کانگ کے شان لی کو شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں بھارت کے رنویر دگل کو 4-3 سے شکست دی۔ رمضان بھی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہے