محمد حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

0
40
World Junior Individual & Team Squash Championship being held in Houston

اسلام آباد: عالمی چیمپئن محمد حمزہ خان 12 سے 23 جولائی تک امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں چار رکنی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

منگل کو پاکستان اسکواش فیڈریشن (PSF) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کو منگل کوcجونیئر اسکواش چیمپئن شپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد عماد، حذیفہ ابراہیم اور عبداللہ نواز شامل ہیں۔ فہیم گل خان بطور کوچ ٹیم کے ساتھ جبکہ پی ایس ایف کے نائب صدر عدنان اسد منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

انفرادی ایونٹ 12 سے 16 جولائی تک ہوگا، اس کے بعد ٹیم چیمپئن شپ 17 سے 23 جولائی تک ہوگی۔

پی ایس ایف نے اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں عالمی چیمپئن شپ سے قبل قومی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here