پاکپتن (ایچ ترین – این این آئی 01 مئی 2024) پاکپتن میں نوبیاہتا دلہے کو دلہن نے خود ہی لوٹ لیا، دلہن نے دولہے کو بے ہوش کر دیا اور گھر کی صفائی کے بعد فرار ہو گئی۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی نے دولہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کر دیا، جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔ دولہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔