ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کو کراچیپہنچے، جس میں علامہ اقبال کے مزار پر بھی جانا بھی شامل ہے جہاں انہوں نے پاکستانی عوام کےساتھ “خصوصی تعلق” کو اجاگر کیا۔
سندھ حکومت کے انفارمیشن ڈائریکٹر سلیم خان کے ایک بیان کے مطابق، ایرانی صدر کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے استقبال کیا۔
رئیسی اس وقت پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں اور ایک روز قبل ہی پہنچے تھے۔ اس سے قبل آج ان کا اور ان کے وفد کا اپنے سرکاری دورے کے دوسرے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے استقبال کیا۔ ان کا یہ دورہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔