عزیزہ گل جوش سے ملک کی خدمت کر رہی ہیں۔
عزیزہ گل نے 2024 ایشین الپائن اسکیئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
چترال کی دلکش وادی مدقلش سے تعلق رکھنے والی عزیزہ گل نہ صرف ایک ایتھلیٹ ہیں بلکہ انٹرمیڈیٹ کی ایک قابل فخر طالبہ بھی ہیں، جو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام بھی روشن کر رہی ہیں۔
اسے دو بار نیشنل چیمپیئن کے خطاب سے نوازا گیا ہے، اس نے تین گولڈ میڈل اور ایک سلور ایوارڈ جیتا ہے۔
پشاور فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے عزیزہ گل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چترال کا نام روشن کرنے میں ان کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہیں ان کی نمایاں خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
عزیزہ گل نے چین میں منعقدہ 2024 ایشین الپائن اسکیئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکیئنگ کے میدان میں اپنے کامیاب سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا۔
عزیزہ گل
مدقلش
چترال
کھیل