وزیرِعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ کو دوبارہ دینے کا علان کیا
پشاور: وزیرِعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج بروز جمعہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا کہ یکم رمضان سے عمران خان کے خواب کے مطابق مدینے کی ریاست کی طرح ایک فلاحی ریاست کی طرف ایک بار پھر اپنی جدوجہد کا آغاز کرینگے
وزیرِعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کی حکومت نے غریب عوام کے لیے جو پناہگاہ اور لنگر خانے بنائے گئے تھے جنکو نئی حکومت نے بند کر دیا تھا انکو واپس کول دیا جائیگا۔ اُنہوں نے آج ہی وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد اپنے تقریر میں علان کیا۔
وزیرِعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 9 مئی کا بہانا بنا کر جنکے اوپر جوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں انکو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 9 ضلعوں میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اگر کسی کے پاس کوی ایک ویڈیو بھی ہے میرے خلاف تو لے آئے میں خود گرفتاری دونگا۔