پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت سے اڈیالہ جیل کے باہر نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تحریک انصاف رہنما کے ساتھیوں نے تھپڑوں کی بارش کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران یوٹیوبر نے شیر افضل مروت سے سوال پوچھا کہ آپ کی ایک پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آپ ایک کمیٹی کے عہدے کی بھیک مانگنے خواجہ آصف اور اسپیکر کے پاس چلے گئے تھے جنہوں نے فارم 45 میں ہارنے کے باوجود غیراخلاقی طریقے سے ریحانہ ڈار کو فارم 47 کے تحت شکست دی۔