اپنے 10 میچوں میں 13 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد، پشاور زلمی جمعرات کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوالیفائر ون میں مقابلہ کرے گی۔
پشاور زلمی نے پیر کو کراچی کنگز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے کوالیفائر ون میں اپنی جگہ کی تصدیق کر دی۔
10 میچوں میں 13 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد، پشاور زلمی جمعرات کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر ون میں منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کی فاتح کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
اس کا مطلب ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب جمعہ کو کراچی میں ایلیمنیٹر ون کھیلے گی۔
دریں اثنا، کراچی کنگز نے اپنے 10 میچوں میں چار فتوحات حاصل کرتے ہوئے سیزن کا اختتام پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر کیا۔
پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کا شیڈول:
12 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
14 مارچ 2024 کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2 (ایلیمینیٹر ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
18 مارچ 2024 فائنل، نیشنل بینک اسٹیڈیم