تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کا جمعہ کی رات 48 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اداکار کی اچانک موت نے تمل فلم انڈسٹری کے مداحوں، اہل خانہ اور ساتھیوں کو دنگ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیئل بالاجی نے گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں چنئی کے کوٹیواکم کے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم کی کوششوں کے باوجود بالاجی زندہ نہ بچ سکے۔
ڈینیل بالاجی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے پورسائی واکم میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل ڈریم پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے ٹیلی ویژن میں بھی قدم رکھا اور رادیکا سرتھ کمار کی ‘چٹھی’ میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔ ایک ٹی وی سیریز میں، اداکار نے ڈینیئل کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے انہیں اسکرین کا نام ڈینیل بالاجی ملا۔